کرونا وائرس کی وباءسے نمٹنے میں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے ملک بھر میں فوج طلب کرلی گئی ہے۔وزارت داخلہ

اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) کرونا وائرس کی وباءسے نمٹنے میں سول انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے ملک بھر میں فوج طلب کرلی گئی ہے۔وزارت داخلہ کی طرف سے اس حوالہ سے پیر کویہاں جاری نوٹیفیکشنز کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور کے آرٹیکل 245 اور سی آر پی سی کے دفعہ 131 اے کے تحت چاروں صوبوں ،آزادکشمیر، گلگت بلتستان اوراسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری …

اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) کرونا وائرس کی وباءسے نمٹنے میں سول انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے ملک بھر میں فوج طلب کرلی گئی ہے۔وزارت داخلہ کی طرف سے اس حوالہ سے پیر کویہاں جاری نوٹیفیکشنز کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور کے آرٹیکل 245 اور سی آر پی سی کے دفعہ 131 اے کے تحت چاروں صوبوں ،آزادکشمیر، گلگت بلتستان اوراسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری میں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے فوج طلب کرلی گئی ہے۔ فوج کرونا وائرس کی وباءسے نمٹنے میں ضرورت کے مطابق سول انتظامیہ کے ساتھ مدد کرے گی۔