اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرونا وبا کی وجہ سے ایران شدید مشکلات کا شکار ہے،انسانی ہمدردی کے پیش نظر ایران پر عائد پابندیوں کو اٹھایا جائے، ایران میں کرونا وبا مزید شدت اختیار کرتی ہے تو یہ پورے خطے کیلئے شدید خطرات کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔ہفتہ کو ایران پر پابندیوں کے حوالے سے ایک بیان …
کرونا وبا کی وجہ سے ایران شدید مشکلات کا شکار ہے،انسانی ہمدردی کے پیش نظر ایران پر عائد پابندیوں کو اٹھایا جائے، ایران میں کرونا وبا مزید شدت اختیار کرتی ہے تو یہ پورے خطے کیلئے شدید خطرات کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایران پر پابندیوں کے حوالے سے بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرونا وبا کی وجہ سے ایران شدید مشکلات کا شکار ہے،انسانی ہمدردی کے پیش نظر ایران پر عائد پابندیوں کو اٹھایا جائے، ایران میں کرونا وبا مزید شدت اختیار کرتی ہے تو یہ پورے خطے کیلئے شدید خطرات کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔ہفتہ کو ایران پر پابندیوں کے حوالے سے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ اس وقت کرونا وبا کی وجہ سے ایران شدید مشکلات کا شکار ہے ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس وبا سے متاثر ہیں اور اموات کی شرح بھی بہت زیادہ ہے۔معاشی پابندیوں کے باعث ایران کو اس وبا پر قابو پانے کیلئے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیراعظم عمران خان کو بذریعہ خط درخواست کی کہ پاکستان اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے۔میری ایرانی وزیر خارجہ سے بھی بات ہوئی، انہوں نے بھی یہی درخواست کی کہ انسانی ہمدردی کے پیش نظر ایران پر عائد پابندیوں کو اٹھایا جائے۔اس وقت ایران کو ادویات، وینٹیلیٹرز اور دیگر علاج معالجے سے متعلقہ سامان کی اشد ضرورت ہے لیکن معاشی پابندیاں ان اشیاء کے حصول میں آڑے آ رہی ہیں۔ہمیں اس صورت حال پر بے حد تشویش ہے اگر ایران میں کرونا وبا مزید شدت اختیار کرتی ہے تو یہ پورے خطے کیلئے شدید خطرات کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے انسانی ہمدردی کے پیش نظر، ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کیلئے اپنی کاوشوں کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ہم نے پی فائیو سفرا ء سے بھی گذارش کی ہے کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کا یہ پیغام اپنے اپنے دارالخلافہ تک پہنچائیں تاکہ انسانیت کے ناطے ایران پر عائد پابندیوں کو ہٹایا جائے اور انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے اور ہمارا ہمسایہ ہونے کے ناطے ہمیں ان کی صورتحال کا پورا ادراک ہے اس لیے ہم اس مشکل گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی تجارت پاکستان کے راستے ہوتی ہے جب افغانستان کی طرف سے درخواست موصول ہوئی تو پاکستان نے افغانستان کی آسانی کیلئے ٹرکوں کوگزرنے کی اجازت دی۔ہم نے ممالک سے رابطوں کا آغاز کردیا ہے اور ہمیں مل جل کر، ایک دوسرے سے تعاون کے ذریعے اس عالمی چیلنج کا مقابلہ کرنا ہے۔








