جوہانسبرگ۔30ستمبر (اے پی پی):کرکٹ جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش میں سیکیورٹی امور کے جائزہ کے بعد ٹیم کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کی اجازت دے دی، جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز شیڈول کے مطابق کھیلے گی، پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 اکتوبر تک ڈھاکہ جبکہ دوسرااور آخری ٹیسٹ 29 اکتوبر سے 2 نومبر تک چٹوگرام میں کھیلا جائے گا۔ پیر کے …
کرکٹ جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش میں سیکیورٹی امور کے جائزہ کے بعد ٹیم کو ٹیسٹ سیریز کھیلنے کی اجازت دیدی

مزید خبریں
جوہانسبرگ۔30ستمبر (اے پی پی):کرکٹ جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش میں سیکیورٹی امور کے جائزہ کے بعد ٹیم کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کی اجازت دے دی، جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز شیڈول کے مطابق کھیلے گی، پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 اکتوبر تک ڈھاکہ جبکہ دوسرااور آخری ٹیسٹ 29 اکتوبر سے 2 نومبر تک چٹوگرام میں کھیلا جائے گا۔
پیر کے روز کرکٹ جنوبی افریقہ نے جاری بیان میں کہا کہ بورڈ کے آپریشنز منیجر، ٹیم سیکیورٹی منیجر ، سیفٹی،سیکیورٹی کنسلٹنٹ اور جنوبی افریقہ کرکٹرز ایسوسی ایشن کے ایک نمائندہ نے گزشتہ ہفتے سیکیورٹی امور کا جائزہ لینے کے لئے بنگلہ دیش کا دورہ کیا اور سیکیورٹی امور پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بورڈ کو اپنی سفارشات جمع کروائیں۔جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو ڈھاکہ پہنچے گی۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کو بنگلہ دیش میں جولائی اور اگست کے دوران حکومت مخالف مظاہروں ، وہاں کی صورتحال اور بعد ازاں بنگلہ دیش سے ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے یو اے ای منتقلی پر تحفظات تھے۔








