اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):کریڈٹ کارڈزکے ذریعے خریداری کے رجحان میں نومبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر 27.3فیصد کااضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب جاری کردہ اعدادوشمار کےمطابق نومبر میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 108 ارب روپے کی خریداری کی جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 27.3 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال نومبر میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 85 ارب روپے کی خریداری کی تھی۔ …
کریڈٹ کارڈزکے ذریعے خریداری کے رجحان میں نومبر کے دوران 27فیصد کااضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):کریڈٹ کارڈزکے ذریعے خریداری کے رجحان میں نومبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر 27.3فیصد کااضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب جاری کردہ اعدادوشمار کےمطابق نومبر میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 108 ارب روپے کی خریداری کی جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 27.3 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ سال نومبر میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 85 ارب روپے کی خریداری کی تھی۔ اکتوبر کے مقابلہ میں نومبر میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں ماہانہ بنیادوں پر 2.9فیصد کا اضافہ کیا۔ اکتوبر میں کریڈکارڈز کے ذریعے صارفین نے 105 ارب روپے کی خریداری کی جو نومبر میں بڑھ کر 108 ارب روپےہوگئی۔ واضح رہے کہ نومبر کے دوران نجی شعبے کو بینکوں کی جانب سے مجموعی طورپر فراہم کردہ قرضوں کا حجم 8191 ارب روپے ریکارڈکیاگیا۔








