اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):کلکٹوریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کوئٹہ کی فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نوتل نے منشیات سمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 13 کروڑ 66 لاکھ روپے مالیت کی کرسٹل/آئس ضبط کر لی ہے، کارروائی منشیات کی سمگلنگ کے خلاف جاری مہم میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ایف بی آرکی جانب سے منگل کویہاں جاری بیان کے مطابق مصدقہ خفیہ اطلاع پر کسٹمز اہلکاروں نے ایک مسافر گاڑی …
کسٹمز انفورسمنٹ نوتل نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، 13کروڑ 66 لاکھ روپے مالیت کی آئس ضبط

مزید خبریں
اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):کلکٹوریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کوئٹہ کی فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نوتل نے منشیات سمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 13 کروڑ 66 لاکھ روپے مالیت کی کرسٹل/آئس ضبط کر لی ہے، کارروائی منشیات کی سمگلنگ کے خلاف جاری مہم میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ایف بی آرکی جانب سے منگل کویہاں جاری بیان کے مطابق مصدقہ خفیہ اطلاع پر کسٹمز اہلکاروں نے ایک مسافر گاڑی کو روکا اور ایک بیگ کے اندر چھپائی گئی 2 کلو گرام کرسٹل/آئس برآمد کر لی۔
ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر کے کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ضبط شدہ منشیات کو مزید کارروائی کے لیے کسٹمز ویئر ہائوس منتقل کر دیا گیا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نوتل انفورسمنٹ ٹیم کی کڑی نگرانی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے سمگلنگ کے خاتمے، قومی محصولات کے تحفظ اور پاکستان میں قانونی تجارت کے فروغ کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔








