کراچی۔9جولائی (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ کسی بھی سیریز کا پہلا میچ بہت اہم ہوتا ہے، کل ایک برا دن تھا، جو پرفارمنس رہی ہم اس سے بہت بہتر کی ٹیم ہیں ۔ انہوں نے ورچوئل میڈیا سیشن میں کہا کہ جب بھی میچ میں برا کھیلیں تو سب اکٹھے بیٹھ کر غلطیوں کا جائزہ لیتے ہیں، کوچز اور اینالسٹ …
کسی بھی سیریز کا پہلا میچ بہت اہم ہوتا ہے۔فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی

مزید خبریں
کراچی۔9جولائی (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ کسی بھی سیریز کا پہلا میچ بہت اہم ہوتا ہے، کل ایک برا دن تھا، جو پرفارمنس رہی ہم اس سے بہت بہتر کی ٹیم ہیں ۔ انہوں نے ورچوئل میڈیا سیشن میں کہا کہ جب بھی میچ میں برا کھیلیں تو سب اکٹھے بیٹھ کر غلطیوں کا جائزہ لیتے ہیں، کوچز اور اینالسٹ کی مدد سے غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہیں تاکہ آئندہ میچز میں بہتر کھیل سکیں ۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم لارڈز میں کم بیک کریں گے، اپنی ٹیم کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے، لارڈز میں ہماری حالیہ پرفارمنس بہتر رہی ہے، کہہ سکتے ہیں کہ لارڈز کی کنڈیشنز ہمارے لیے سازگار رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران بابر اعظم اور امام الحق نے بھی لارڈز میں اچھا اسکور کیا تھا، میری کیرئیر بیسٹ بالنگ بھی لارڈز میں ہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں بیٹنگ اور بالنگ میں پارٹنرشپ لگانے کی ضرورت ہے، انگلینڈ میں ہمیشہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو فینز کی اسپورٹ رہتی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کارڈف میں حوصلہ افزائی کے لیے کرائوڈ موجود تھا، امید ہے لندن میں بھی پاکستانی شائقینِ کرکٹ میچز دیکھنے آئیں گے۔








