کسی بھی ملک کی معاشی ترقی، صنعتی استحکام اور قومی خوشحالی کے پیچھے مزدور طبقے کی انتھک محنت، عزم اور قربانیاں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں، چیف ایگزیکٹو آئیسکو

چیف ایگزیکٹو آئیسکو انجینئر چوہدری خالد محمود نے دنیا بھر کے محنت کشوں بالخصوص آئیسکو کے محنتی اور فرض شناس ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی، صنعتی استحکام اور قومی خوشحالی کے پیچھے مزدور طبقے کی انتھک محنت، عزم اور قربانیاں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آئیسکو انجینئر چوہدری خالد محمود نے دنیا بھر کے محنت کشوں بالخصوص آئیسکو کے محنتی اور فرض شناس ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی، صنعتی استحکام اور قومی خوشحالی کے پیچھے مزدور طبقے کی انتھک محنت، عزم اور قربانیاں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔ عالمی یوم مزدور کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ یکم مئی ہمیں اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم اپنے مزدوروں کے حقوق، وقار اور فلاح و بہبود کے لیے اجتماعی طور پر موثر اور عملی اقدامات کریں۔ چیف ایگزیکٹو آئیسکو نے آئیسکو کے محنتی اور فرض شناس لائن سٹاف کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر قسم کے موسمی حالات اور دیگر مشکل حالات کے باوجود قابل قدر صارفین کی خدمت اور ان کے گھروں کو روشن رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئیسکو کو اپنے ملازمین پر فخر ہے۔