امریکا سمیت عالمی برادری نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا ہے،کسی بھی ملک کے خلاف اپنی سرزمین کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،ترجمان دفتر خارجہ اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) پاکستان نے فاٹا میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں سے متعلق الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان کسی بھی ملک …
کسی بھی ملک کے خلاف اپنی سرزمین کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
امریکا سمیت عالمی برادری نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا ہے،کسی بھی ملک کے خلاف اپنی سرزمین کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) پاکستان نے فاٹا میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں سے متعلق الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان کسی بھی ملک کےخلاف اپنی سرزمین کو استعمال کرنےکی اجازت نہیں دےگا۔امریکا سمیت عالمی برادری نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور کامیابیوں کا اعتراف کیا ہے۔بعض غیر ملکی عناصر صورتحال سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔بھارتی خفیہ ادارے را اور افغان خفیہ ادارے این ڈی ایس کی مشترکہ سرگرمیاں پاکستان کیلئے باعث تشویش ہیں۔جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے فاٹا میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں سے متعلق الزامات اور دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی بھی ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنیکی اجازت نہیں دےگا۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں شہریوں اور اہلکاروں کی قربانیاں دی ہیں جبکہ ملکی معیشت کو سو ارب ڈالر سے زائد نقصان کا نقصان ہو ا ہے۔ضرب عضب کے کامیاب آپریشن سے ملکی سکیورٹی،اقتصادی اور امن کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔








