اسلام آباد ۔22 اکتوبر(اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کسی وزیر کے خلاف تحقیقات ہورہی ہیں نہ وزیراعظم عمران خان نے کسی وزیر کے خلاف تحقیقات سے متعلق کوئی بات کی ہے، کسی اخبار کا حکومتی موقف جاننے کی زحمت کئے بغیر ایسی ہیڈ لائن لگانا غیر اخلاقی ہے ۔پیر کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے …
کسی بھی وزیر کے خلاف تحقیقات نہیں ہو رہیں، وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔22 اکتوبر(اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کسی وزیر کے خلاف تحقیقات ہورہی ہیں نہ وزیراعظم عمران خان نے کسی وزیر کے خلاف تحقیقات سے متعلق کوئی بات کی ہے، کسی اخبار کا حکومتی موقف جاننے کی زحمت کئے بغیر ایسی ہیڈ لائن لگانا غیر اخلاقی ہے ۔پیر کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اس بات پر ضرور زور دیا ہے کہ وہ کرپشن برداشت نہیں کریںگے لیکن کسی بھی وزیر کے خلاف تحقیقات نہیں ہو رہیں ۔








