کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کےلئے (کل)11 بجے پی ٹی آئی پبلک سیکرٹریٹ، مال روڈ، راولپنڈی سے ریلی نکالی جائے گی، غلام سرور خان

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کےلئے راولپنڈی میں (کل) جمعہ کو 11 بجے ریلی کا انعقاد کرے گی، کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کےلئے بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ جمعرات کو جاری بیان کے مطابق یہ ریلی پی ٹی آئی پبلک سیکرٹریٹ، مال روڈ، راولپنڈی سے نکالی …

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کےلئے راولپنڈی میں (کل) جمعہ کو 11 بجے ریلی کا انعقاد کرے گی، کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کےلئے بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ جمعرات کو جاری بیان کے مطابق یہ ریلی پی ٹی آئی پبلک سیکرٹریٹ، مال روڈ، راولپنڈی سے نکالی جائے گی۔ ریلی کے شرکاءکشمیریوں کے حق میں مظاہرہ اور بھارتی مظالم کی شدید مذمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضہ غیر قانونی ہے۔ غلام سرور خان نے کہا کہ مظلوم کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، پچھلے 3 ہفتوں سے کشمیر میں کرفیو ہے مگر عالمی ادارے نوٹس نہیں لے رہے، یہ اقوام عالم کا تضاد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی تنظیمیں اور ادارے کشمیر کے معاملے پرکیوں خاموش ہیں، ہم مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد میں ا±ن کے شانہ بشانہ رہیں گے۔ ریلی میں واثق قیوم (پی پی 12)، تیمور مسعود (پی پی 20)، عمار صدیق (پی پی 19)، حاجی امجد (پی پی13) اور چوہدری افضل بھی موجود ہوں گے۔

مزید خبریں