کشمیریوں کے جذبہ حریت کو گرفتاریوں اور دیگر بزدلانہ کارروائیوں سے کمزور نہیں کیا جاسکتا، سیدعلی گیلانی

سرینگر ۔ 30 اگست (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے قابض انتظامیہ کی طرف سے پونچھ اور مینڈھر میں نہتے شہریوں بالخصوص نوجوانوں پر تحریک آزادی کے حق میں نعرے بلند کرنے پر بڑے پیمانے پر گرفتاریوں اورعذاب وعتاب کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں …

سرینگر ۔ 30 اگست (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے قابض انتظامیہ کی طرف سے پونچھ اور مینڈھر میں نہتے شہریوں بالخصوص نوجوانوں پر تحریک آزادی کے حق میں نعرے بلند کرنے پر بڑے پیمانے پر گرفتاریوں اورعذاب وعتاب کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے جموں کے علاقوں پونچھ، راجوری اور پیر پنچال میں قابض فورسز کے وحشیانہ مظالم کے باوجود عوام کی تحریک آزادی کے ساتھ والہانہ عقیدت کے اظہار پر انہیںخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قابض فورسز کی طرف سے نہتے کشمیریوں کوسیاسی انتقام کا نشانہ بنانا ظلم و بربریت اور سامراجیت کی انتہا ہے۔