اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے اقوام متحدہ سمیت عالمی تنظیموں سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا خاتمہ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کے خلاف ظلم و بربریت زیادہ دیر نہیں چلے گی، پاکستان سلامتی کونسل سمیت ہر فورم پر کشمیریوں کی ترجمانی کرے گا۔ جمعہ کو وزارت مذہبی امور کے سامنے ارجنٹینا پارک میں وزیر …
کشمیریوں کے خلاف ظلم و بربریت زیادہ دیر نہیں چلے گی، پاکستان سلامتی کونسل سمیت ہر فورم پر کشمیریوں کی ترجمانی کرے گا، وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے اقوام متحدہ سمیت عالمی تنظیموں سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا خاتمہ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کے خلاف ظلم و بربریت زیادہ دیر نہیں چلے گی، پاکستان سلامتی کونسل سمیت ہر فورم پر کشمیریوں کی ترجمانی کرے گا۔ جمعہ کو وزارت مذہبی امور کے سامنے ارجنٹینا پارک میں وزیر مذہبی امور نور الحق کی زیر قیادت وزارت کے افسران اور عملہ نے یکجہتی کشمیر ریلی نکالی جس میں دیگر اداروں، عوام اور طلباءکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاءنے نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف مذمتی بینرز اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حق میں اور بھارتی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے کشمیر کو ایک اندھے کنویں میں بدل دیا ہے، وہاں فون اور انٹرنیٹ سروسز بند کرکے کشمیر کو اندھا، گونگا اور بہرا بنایا جا رہا ہے۔








