کشمیری اپنے حقوق پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، مشترکہ حریت قیادت

سرینگر۔یکم ستمبر(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں سیدعلی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے بھارتی آئین کی دفعہ 35۔اے کو منسوخ کرنے کی بھارت حکومت کی کوششوں کے خلاف بھر پور رد عمل اور مثالی اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کر کے بھارت پر واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنے حقوق پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کریں …

سرینگر۔یکم ستمبر(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں سیدعلی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے بھارتی آئین کی دفعہ 35۔اے کو منسوخ کرنے کی بھارت حکومت کی کوششوں کے خلاف بھر پور رد عمل اور مثالی اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کر کے بھارت پر واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنے حقوق پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مشترکہ قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ کشمیریوں کے بھر پور اور مثالی احتجاج کا ہی نتیجہ ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے دفعہ 35۔اے کی منسوخی کے حوالے سے دائر عرضداشت کی سماعت اگلے برس جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔ ا