سرینگر ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھنے اور انہیں بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مشترکہ قیادت نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں …
کشمیری سیاسی نظر بندوں کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھنا اور تشدد کا نشانہ بنانا بھارتی جمہوریت پر ایک بڑاسوالیہ نشان ہے، مشترکہ حریت قیادت
سرینگر ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھنے اور انہیں بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مشترکہ قیادت نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ علاقے کی جیلوں اور مختلف بھارتی ریاستوں کی جیلوںمیں نظر بند کشمیریوں کو طبی اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم رکھنے کے ساتھ سخت جسمانی اور ذہنی ایذیتوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔









