کشمیری عوام کے تمام مسائل کی بنےادی وجہ تنازعہ کشمیر کا حل طلب ہونا ہے :سید علی گیلانی

سرینگر ۔ 2 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمےرمےںکل جماعتی حرےت کانفرنس کے چےئرمےن سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اور کشمیر کے مسائل دو الگ الگ حقیقتیں ہیں اور ان کو کسی صورت میں خلط ملط نہیں کیا جانا چاہیے۔ کشمےرمےڈےا سروس کے مطابق سےدعلی گےلانی نے ےہ بات جموں وکشمیر میں بھارتی قانون گڈزاےنڈسروسز ٹےکس لاگو کرانے کے تنازعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں …

سرینگر ۔ 2 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمےرمےںکل جماعتی حرےت کانفرنس کے چےئرمےن سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اور کشمیر کے مسائل دو الگ الگ حقیقتیں ہیں اور ان کو کسی صورت میں خلط ملط نہیں کیا جانا چاہیے۔ کشمےرمےڈےا سروس کے مطابق سےدعلی گےلانی نے ےہ بات جموں وکشمیر میں بھارتی قانون گڈزاےنڈسروسز ٹےکس لاگو کرانے کے تنازعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اور سول سوسائٹی اپنی سطح پرکشمیر کے مسائل حل کروانے کی ہر ممکن کوشش کریں لےکن س بات کا خیال رکھےں کہ کہیں یہ اصل مسئلے کی جگہ نہ لیں اور اُس سے توجہ ہٹانے کا باعث نہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو جس ناانصافی اور جن مسائل کا سامنا ہے ان سب کی بنےادی وجہ تنازعہ کشمیر کا حل طلب ہونا ہے اور جب تک بنیادی مسئلے کا کوئی قابل قبول حل نہےں نکلتا،مشکلات اور مصائب کا سلسلہ جاری رہے گا اور خطے میں سیاسی غیر یقینیت اور عدمِ استحکام کی صورتحال برقرار رہے گی۔

Leave a Reply