سرینگر ۔ 19ستمبر (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کشمیری عوام سے مقبوضہ علاقے میں ہونے والے میونسپل اور پنچائتی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری کسی قسم کے نام نہاد او رڈھونگ انتخابات کیلئے نہیں بلکہ اپنے پیدائشی حق، حق خود ارادیت کےلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر …
کشمیری ڈھونگ انتخابات کیلئے نہیں بلکہ اپنے پیدائشی حق، حق خود ارادیت کےلئے قربانیاں دے رہے ہیں، بھارت نواز جماعتوں نے آج تک کشمیریوں کو دھوکہ اور فریب کے سوا کچھ نہیں دیا، سید علی گیلانی
سرینگر ۔ 19ستمبر (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کشمیری عوام سے مقبوضہ علاقے میں ہونے والے میونسپل اور پنچائتی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری کسی قسم کے نام نہاد او رڈھونگ انتخابات کیلئے نہیں بلکہ اپنے پیدائشی حق، حق خود ارادیت کےلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں منعقدہ کل جماعتی حریت کانفرنس کی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ایک دیرینہ حل طلب سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے جس کے حل کیلئے کشمیری گزشتہ ستر برس سے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے 1947ءمیں کشمیریوں کی مرضی اور منشا کے خلاف جموںوکشمیر کے ایک بڑے حصے پر ایک منصوبہ بند سازش کے تحت قبضہ جمایا جسکا کوئی سیاسی اور اخلاقی جواز نہیں تھا۔









