کشمیر میں اسرائیلی طرزپر ہندو بستیاں آباد کرنے کے بھارتی منصوبہ کا نوٹس نہ لیا گیا تو خطے کو جنگ سے بچانا نہ ممکن ہو جائے گا‘ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی گفتگو

لاہور۔28 نومبر(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرزپر کشمیر میں ہندو بستیاں بنانے کا بھارتی منصوبہ اَمن پر خودکش حملہ ہوگا‘اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں نے شر مناک بھارتی منصوبہ کا نوٹس نہ لیا تو خطے کو جنگ سے بچانا نہ ممکن ہو جائے گا۔ جمعرات کے روز گور نر ہا¶س لاہور میں تحر یک انصاف کے ایم پی ایز چوہدری …

لاہور۔28 نومبر(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرزپر کشمیر میں ہندو بستیاں بنانے کا بھارتی منصوبہ اَمن پر خودکش حملہ ہوگا‘اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں نے شر مناک بھارتی منصوبہ کا نوٹس نہ لیا تو خطے کو جنگ سے بچانا نہ ممکن ہو جائے گا۔ جمعرات کے روز گور نر ہا¶س لاہور میں تحر یک انصاف کے ایم پی ایز چوہدری شہبا زاور لیٹرڈے چیئر ٹی کے چیئر مین عمران تاج سمیت دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو اور اپنے ٹویٹ کے دوران گور نر پنجاب نے کہا کہ بھارت کے نیویارک قونصل جنرل سندیپ چکر وارتی نے کشمیر میں ہندو بستیاں آباد کر نے کے بھارتی منصوبے کو بے نقاب کر دیا ہے جو کسی بھی طرح قابل قبول نہیں‘ یہ کشمیر یوں کی اکثر یت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش ہے جسکے خلاف فوری طور پر اقوام متحدہ سمیت دیگر ادورں کو سخت نوٹس لیکر بھارت کے اس منصوبے کو ناکام بنانا ہو گا۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان آج بھی کشمیری عوام کیساتھ ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کشمیر یوں کی آزادی کیلئے بڑی سے بڑی قر بانی سے بھی دریغ نہیں کیا جائیگا۔ لیٹرڈے چیئر ٹی کے چیئر مین عمران تاج کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے پنجاب آب پاک اتھارٹی کے ذریعے 2020ءتک پنجاب کے20ملین افراد کو پینے کا صاف پانی فراہم کر یں گے ‘ غیر معیاری پینے کا صاف پانی فراہم کر نیوالی کمپنیوں کے خلاف پنجاب میں پہلی بار ایکشن لیا جائیگا‘ غیر معیاری پینے کاپانی فراہم کر نیوالی کمپنیوں کو جر مانے اور2سال سے زائد تک کی سزائیں بھی دی جائیں گی۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں بھی حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے اور پنجاب کی تمام یونیورسٹیز میں وائس چانسلر سے لیکر نیچے تک تمام تقر ریاں مکمل میرٹ اور شفافیات پر ہو رہی ہیں ‘ا نہوں نے کہاکہ یونیوررسٹیز کو سولر پر منتقل کر نے پر بھی کام کاآغاز ہو چکا ہے۔