کشمیر پر امر یکی صدر ٹرمپ کاکوئی فارمولا تسلیم کر نے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کا ”یکجہتی کشمیر کانفر نس“سے خطاب

لاہور۔5فروری(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کشمیر پر امر یکی صدر ٹرمپ کا کوئی فارمولا تسلیم کر نے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا مسئلہ کشمیر کا حل صرف اور صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے ہی ممکن ہے، مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے ٹر مپ نے جو فارمولادیا اس کو بھی مستر دکرتے ہیں ۔کشمیر پاکستان اور پاکستان کشمیر ہے دونوں جدا …

لاہور۔5فروری(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کشمیر پر امر یکی صدر ٹرمپ کا کوئی فارمولا تسلیم کر نے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا مسئلہ کشمیر کا حل صرف اور صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے ہی ممکن ہے، مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے ٹر مپ نے جو فارمولادیا اس کو بھی مستر دکرتے ہیں ۔کشمیر پاکستان اور پاکستان کشمیر ہے دونوں جدا نہیں ہوسکتے ۔بھارتی بندوقوں اور ٹینکوں کے سامنے بھی کشمیری”کشمیر بنے گا پاکستان “کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔ کشمیری عوام ظلم و بربریت کے خلاف جہاد کررہے ہیں۔کشمیری عوام دراصل ہماری جنگ لڑرہے ہیں،کشمیری عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی کوششوں کی وجہ سے آج امر یکی سینٹ ،کانگر یس ،یورپی یونین اور بر طانوی پار لیمنٹ میں کشمیر یوں کے حقوق کیلئے آواز بلند ہو رہی ہے۔ وہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقعہ پر نظر یہ پاکستان ٹر سٹ کے زیر اہتمام ”یکجہتی کشمیر کانفر نس“سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر چیف جسٹس (ر) میاں محبوب احمد ،سابق ایم این اے مہناز رفیع ،سابق سینیٹر نعیم حسین چٹھہ ،ڈاکٹر رفیق احمد،میاں شاہد رشید اور میاں فاروق الطاف سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر امر یکی صدر ٹر مپ سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی مسئلہ کشمیر حل کر وانے کیلئے ثالثی کا کہتے ہیں اس کے علاوہ ٹر مپ کے مسئلہ کشمیر پر کسی قسم کے فارمولے کو تسلیم نہیں کر یں گے اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو چاہیے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کر یں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیرکی کی آزادی کے لیے ہر پاکستانی خون کا آخری قطرہ بھی قربان کر دے گا قائد اعظم محمد علی جناح فرما چکے ہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور محتر مہ فاطمہ جناح کشمیر کو پاکستان کی روح قرار دے چکی ہیں اس لیے دنیا کی کوئی طاقت ہمیں اور کشمیریوں کو جد ا نہیں کرسکتی۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنے 10لاکھ سے زائد فوجیوں کے ذریعے کشمیر میں185دن سے کرفیو لگا کر کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا رکھا ہے مگر اس کے باوجود کشمیر یوں کا جذبہ کم نہیں ہورہا ہے اورآج بھی پورے کشمیر میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگ رہے ہیں اور کوئی شک نہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ کو بچانے کیلئے جہاد کر رہے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارتی مسلمانوں کے خلاف متنازعہ شہریت کے قوانین لا کر مودی نے اپنے لیے مزید نفرت پیدا کی ہے بھارت کو ایک بات سمجھ لینا چاہیے کہ وہ بند وق اور گولی کی طاقت سے کشمیر یوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا آج یورپی پار لیمنٹ سمیت ہر عالمی فورم پر بھارت مظالم کے خلاف اور کشمیر یوں کے حقوق میں آواز بلند ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے ساتھ ساتھ کشمیری خود بھی فر یق ہیں اور کشمیر یوں کو شامل کیے بغیر کشمیرپر کوئی مذاکرات ہو سکتے ہیںا ور نہ ہی کشمیر یوں کے بغیر ہونیوالے کوئی مذاکرات کامیاب ہوں گے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان ہر فورم پر کشمیر یوں کو ساتھ لیکر چلے گا اور کشمیر کی آزادی کیلئے ہر قر بانی دینے کو تیارہیں مقبوضہ کشمیر کا دنیا سے رابطہ منقطع ہے،مقبوضہ کشمیر میں اشیائے خورونوش کی قلت ہے، کشمیری عوام دراصل ہماری جنگ لڑرہے ہیں،کشمیری عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں،عالمی برادری کشمیری میں بھارتی مظالم کی مذمت کررہی ہے۔ چیف جسٹس (ر) میاں محبوب احمد اور سابق ایم این اے مہناز رفیع نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے22کرو ڑ عوام کشمیر یوں کیساتھ ہے کشمیر یوں کی آزادی کے بغیر پاکستان نامکمل ہے ہم وزیر اعظم عمران خان اور گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور سمیت پوری حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیر یوں کی آزادی اور بھارت کو دنیا کو بے نقاب کر نے کیلئے سفارتی محاذ پر جدوجہد کو تیز کر یں اور کشمیر یوں کو کل نہیں آج ہی بھارت مظالم سے نجات دلائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نر یندر مودی دہشت گرد ہے جو بھارت کے اند ر بھارتی مسلمانوں اور کشمیر میں کشمیر یوں کیساتھ دہشت گر دی کر رہا ہے جسکے خلاف ہم کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے۔

مزید خبریں