اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی اور عالمی میڈیا پربھارت میں مودی سرکار کے ہاتھوںمسلمانوں کی نسل کشی پر رپورٹس پر دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بج اٹھنی چاہیئںکیونکہ کشمیر کا غیر قانونی انضمام مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی وسیع تر پالیسی کا حصہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں کیا۔وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں …
کشمیر کا غیر قانونی انضمام مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی وسیع تر پالیسی کا حصہ ہے، وزیر اعظم عمران خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی اور عالمی میڈیا پربھارت میں مودی سرکار کے ہاتھوںمسلمانوں کی نسل کشی پر رپورٹس پر دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بج اٹھنی چاہیئںکیونکہ کشمیر کا غیر قانونی انضمام مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی وسیع تر پالیسی کا حصہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں کیا۔وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں این ڈی ٹی وی اور دی ٹائمز یوکے میں چھپنے والی دو تصاویر بھی ٹویٹ کی ہیں، ان میں سے ایک تصویر میں مسلح فوجیوں کو ایک دفترکے باہر کھڑے دکھایا گیا ہے، اس تصویر کا کیپشن دیا گیا ہے کہ ”نہ کاغذات نہ حقوق ” کیسے مودی بھارت میں رہنے والے لاکھوں افراد کوبے دخل کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔








