کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔ جمعرات کو یہاں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا کیس انتہائی مضبوط ہے اور بھارت کو کشمیر کا بنیادی تنازعہ حل کرنا ہو گا۔ انہوں …

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔ جمعرات کو یہاں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا کیس انتہائی مضبوط ہے اور بھارت کو کشمیر کا بنیادی تنازعہ حل کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی پالیسی میں کوئی ابہام نہیں، پاکستان ان کے جائز جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور مستقبل میں بھی یہی جاری رکھے گا۔ ترجمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے قراردادوں کی روشنی میں حل کرنا چاہئے۔ پاکستان کے وزیراعظم اور سفارتکار کشمیر کا معاملہ تمام بین الاقوامی فورم اٹھاتے رہتے ہیں۔ کشمیر کے معاملہ سے متعلق اے پی ایچ سی قیادت کے عزم کو سراہتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ جولائی 2016ءمیں برہان وانی کی شہادت کے بعد جدوجہد آزادی میں اب تک 200 کشمیری شہید، 15 ہزار زخمی اور تقریباً 15 ہزار لاپتہ ہو گئے ہیں جبکہ 1200 کشمیری نوجوان بھارتی فورسز کی جانب سے پیلٹ گنز کے استعمال سے اپنی بصارت کھو چکے ہیں۔

مزید خبریں