کشمیر کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، کشمیریوں کا مقدمہ ہر فورم پر لڑیں گے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، کشمیریوں کا مقدمہ ہر فورم پر لڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر میں بھارت نے ہر …

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، کشمیریوں کا مقدمہ ہر فورم پر لڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر میں بھارت نے ہر گھر کے باہر 10 فوجی کھڑے کر دیئے ہیں۔ ہمیں مل کر بھارتی اقدام کی مذمت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پرہے۔ پاکستان کشمیر کے بغیر ادھورا ہے، کشمیر ہماری شہ رگ ہے، رگوں میں لہو بن کر دوڑتا رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی سفارتی ، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔