سرینگر ۔ 14ستمبر (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ہندواڑہ اور سوپور میں شہید ہونے والے نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو مزید مضبوط بناتے ہوئے تحریک آزادی کے خلاف بھارتی سازشوں کو ناکام بنائیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے …
کشمیر ی اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو مضبوط بناتے ہوئے بھارتی سازشوں کو ناکام بنائیں، سید علی گیلانی
سرینگر ۔ 14ستمبر (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ہندواڑہ اور سوپور میں شہید ہونے والے نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو مزید مضبوط بناتے ہوئے تحریک آزادی کے خلاف بھارتی سازشوں کو ناکام بنائیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں بومئی سوپور میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے کارکن حکیم الرحمان کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید کارکن کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوںنے کہا کہ حکیم الرحمان تحریک حریت جموں کشمیر کے صف اول کے کارکن تھے اور ان کے بہیمانہ قتل سے نہ صرف تحریک حریت، بلکہ رواں جدوجہد آزادی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔









