کلثوم نواز شریف کی پارٹی کے لئے ناقابل فراموش قربانیاں ہیں‘ طلال چوہدری

کلثوم نواز شریف کی پارٹی کے لئے ناقابل فراموش قربانیاں ہیں‘ طلال چوہدری اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کلثوم نواز شریف کی پارٹی کے لئے ناقابل فراموش قربانیاں ہیں‘ حلقہ این اے 120سے انہیں امیدوار بنانا قیادت کا فیصلہ ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو …

کلثوم نواز شریف کی پارٹی کے لئے ناقابل فراموش قربانیاں ہیں‘ طلال چوہدری

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کلثوم نواز شریف کی پارٹی کے لئے ناقابل فراموش قربانیاں ہیں‘ حلقہ این اے 120سے انہیں امیدوار بنانا قیادت کا فیصلہ ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو نااہل کرنے کے فیصلہ کو عوام تسلیم نہیں کرتے۔ تاریخ اس فیصلے کو یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے سیاست کو منفی ڈگر پر ڈال دیا جو ملک کے لئے مثبت نتائج نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی طرف سے نواز شریف اور ان کے بیٹوں حسن اور حسین کو طلبی کے نوٹس بھجوائے جانے سے متعلق پارٹی کے قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں الیکشن مہم تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے طور پر شروع کردی ہے۔عوام آئندہ الیکشن میں ترقی اور خوشحالی کے نواز شریف کے ایجنڈے کو ہی ووٹ دیں گے۔ پارٹی مجھے جو بھی ذمہ داری دے گی دیانتداری کے ساتھ انجام دوں گا۔

Leave a Reply