کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری حلقہ 120 کے عوام کیلئے تحفہ ہے‘ وفاقی وزیر پرویز ملک

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) ٹیکسٹائل و انڈسٹری کے وفاقی وزیر پرویز ملک نے کہا ہے کہ کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری حلقہ 120 کے عوام کیلئے تحفہ ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ملک میں نہ جانے کیوں انتشار کی سیاست کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ نوازشریف نے رات دن کی انتھک کوششوں کے …

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) ٹیکسٹائل و انڈسٹری کے وفاقی وزیر پرویز ملک نے کہا ہے کہ کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری حلقہ 120 کے عوام کیلئے تحفہ ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ملک میں نہ جانے کیوں انتشار کی سیاست کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ نوازشریف نے رات دن کی انتھک کوششوں کے بعد ملک کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پر ڈالا تھا۔ سی پیک سے قوم کی تقدیر بدل جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 120 سے کلثوم نواز کامیاب ہوں گی ان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری حلقہ کے عوام کیلئے ایک تحفہ ہے۔

Leave a Reply