اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کی اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن نے جمعرات کی صبح خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی ایک کارروائی میں تقریباً 6 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کے سمگل شدہ 803 موبائل فونز کی کھیپ پکڑ لی۔ مصدقہ اطلاعات پر کہ ایک مزدا ٹرک کے ذریعے بلوچستان سے کراچی سمگل شدہ موبائل فونز منتقل کیے جا رہے ہیں، اے ایس اوکی ٹیموں نے …
کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کی کارروائی، 6 کروڑ 20 لاکھ روپے کے سمگل شدہ 803 موبائل فونز کی کھیپ پکڑ لی

مزید خبریں
اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کی اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن نے جمعرات کی صبح خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی ایک کارروائی میں تقریباً 6 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کے سمگل شدہ 803 موبائل فونز کی کھیپ پکڑ لی۔ مصدقہ اطلاعات پر کہ ایک مزدا ٹرک کے ذریعے بلوچستان سے کراچی سمگل شدہ موبائل فونز منتقل کیے جا رہے ہیں، اے ایس اوکی ٹیموں نے فوری طور پر اہم مقامات پر سادہ کپڑوں میں ملبوس نفری تعینات کی۔
سکران روڈ کی جانب سے آنے والے مزدا ٹرک رجسٹریشن نمبر NAF-859، کو ہمدرد چیک پوسٹ پر روکا گیا جسے بعد ازاں تفصیلی جانچ کے لیے سی پی ایف گودام منتقل کر دیا گیا۔تلاشی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے مختلف برانڈز کے 803 موبائل فونز برآمد ہوئے جن میں آئی فون، ویوو، گوگل پکسل، انفینکس اور سپارک شامل ہیں۔ ضبط شدہ موبائل فونز کی مالیت تقریباً 6 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے جبکہ مزدا گاڑی کی قیمت تقریباً 2کروڑ 50 لاکھ روپے لگائی گئی ہے۔ اس طرح کیس کی مجموعی مالیت تقریباً 8 کروڑ 70 لاکھ روپے بنتی ہے۔ڈرائیور اور اس کے ہیلپر کو تحویل میں لے کر متعلقہ قوانین کے تحت ایف آئی آر درج کرکے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔








