پنوم پنہ۔27دسمبر (اے پی پی):کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان فوری جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا۔شنہوا کے مطابق کمبوڈیا نے ہفتے کے روز تصدیق کی ہے کہ اس نے تھائی لینڈ کے ساتھ ایک مشترکہ اعلامیے پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان فوری جنگ بندی نافذ ہو گئی ہے۔سرکاری نشریاتی ادارے نیشنل ٹیلی وژن آف کمبوڈیا (ٹی وی کے ) کے مطابق جنگ …
کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان فوری جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا
پنوم پنہ۔27دسمبر (اے پی پی):کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان فوری جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا۔شنہوا کے مطابق کمبوڈیا نے ہفتے کے روز تصدیق کی ہے کہ اس نے تھائی لینڈ کے ساتھ ایک مشترکہ اعلامیے پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان فوری جنگ بندی نافذ ہو گئی ہے۔سرکاری نشریاتی ادارے نیشنل ٹیلی وژن آف کمبوڈیا (ٹی وی کے ) کے مطابق جنگ بندی کا اطلاق ہفتے کے روز مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے سے ہو گیا ہے۔ اعلامیے میں دونوں فریقین نے کشیدگی میں کمی اور حالات کو معمول پر لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔حکام کے مطابق اس جنگ بندی کا مقصد سرحدی علاقوں میں امن و استحکام کو یقینی بنانا اور کسی بھی ممکنہ تصادم سے بچاؤ ہے۔ مزید تفصیلات بعد میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔









