نوم پنہ۔9ستمبر (اے پی پی):کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پنہ کا نیا ہوائی اڈہ ٹیکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کوباضابطہ طور پر ااپریشنل کر دیا گیا ہے ، جو اس ملک کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہے۔شنہوا کے مطابق پہلی کمرشل پرواز، ایئر کمبوڈیا کی تھی جو چین کے شہر گوانگ ژو سے اڑی اور منگل کی صبح ٹیکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری۔ جہاز کا واٹر سیلیوٹ کے ساتھ استقبال کیا گیا جبکہ …
کمبوڈیا کا سب سے بڑا ایئرپورٹ آپریشنل، پرانا ہوائی اڈہ بند

مزید خبریں
نوم پنہ۔9ستمبر (اے پی پی):کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پنہ کا نیا ہوائی اڈہ ٹیکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کوباضابطہ طور پر ااپریشنل کر دیا گیا ہے ، جو اس ملک کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہے۔شنہوا کے مطابق پہلی کمرشل پرواز، ایئر کمبوڈیا کی تھی جو چین کے شہر گوانگ ژو سے اڑی اور منگل کی صبح ٹیکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری۔ جہاز کا واٹر سیلیوٹ کے ساتھ استقبال کیا گیا جبکہ سٹیٹ سیکرٹریٹ آف سول ایوی ایشن (ایس ایس سی اے) کے وزیر ماؤ ہیوانال اور وزیر سیاحت ہوت حک نے مسافروں کا خیرمقدم کیا۔وزیراعظم ہن مانیت نے کہا کہ ٹیکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا باضابطہ آغاز کمبوڈیا کے دنیا سے تعلقات کو مزید وسعت دے گا۔
ان کے مطابق ہوابازی کا شعبہ سیاحت، کاروبار، سیاسی تعلقات اور دیگر مشنز کو جوڑنے کا ذریعہ ہے اور یہ قومی آمدنی کا ایک بڑا وسیلہ بھی ہے۔وزیر سول ایوی ایشن ماؤ ہیوانال نے اسے کمبوڈیا کی ہوابازی کی تاریخ میں سنگ میل قرار دیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایئرپورٹ میں دوہرے 4 کلومیٹر رن وے ہیں اور یہ دنیا کے بڑے طیاروں جیسے ایئربس A380 اور بوئنگ 747 کی لینڈنگ کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پہلے مرحلے میں ایئرپورٹپرایک کروڑ 30 لاکھ مسافروں کی گنجائش ہے۔ایئرپورٹ منصوبے پر کام 2020 میں شروع ہوا تھا، جس کا ٹھیکیدار چائنا سٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن تھا۔
1.5 ارب امریکی ڈالر کی لاگت سے یہ ایئرپورٹ کمبوڈیا ایئرپورٹ انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے 2,600 ہیکٹر رقبے پر تعمیر کیا ہے، جو نوم پنہ سے 20 کلومیٹر دور واقع ہے۔ سٹیٹ سیکرٹریٹ آف سول ایوی ایشن کے مطابق ٹیکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آغاز کے ساتھ ہی پرانا نوم پنہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ 9 ستمبرکی رات بارہ بجے مکمل طور پر بند کر دیا گیا اور تمام کمرشل مسافر و کارگو پروازیں نئے ایئرپورٹ پر منتقل کر دی گئیں۔








