نوم پنہ ۔3دسمبر (اے پی پی):کمبوڈیا نے چین کے شہریوں کے لیے 15 جون تا15 اکتوبر 2026 تک ویزا فیس معافی کی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔ شنہوا کے مطابق اس حوالے سے کونسل آف منسٹرز کے مستقل سیکرٹری آف سٹیٹ ہنگ تھوراژی نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ، جس کے مطابق چینی شہری چار ماہ کے دوران ویزا کے حصول کی ضرورت کے بغیر کمبوڈیا میں 14 روز …
کمبوڈیا کا چینی سیاحوں کے لیے ویزا فیس معافی کا اعلان

مزید خبریں
نوم پنہ ۔3دسمبر (اے پی پی):کمبوڈیا نے چین کے شہریوں کے لیے 15 جون تا15 اکتوبر 2026 تک ویزا فیس معافی کی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔ شنہوا کے مطابق اس حوالے سے کونسل آف منسٹرز کے مستقل سیکرٹری آف سٹیٹ ہنگ تھوراژی نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ، جس کے مطابق چینی شہری چار ماہ کے دوران ویزا کے حصول کی ضرورت کے بغیر کمبوڈیا میں 14 روز تک قیام کر سکیں گے اور انہیں کسی قسم کی فیس بھی ادا نہیں کرنا ہوگی، مسافر صرف ای آرائیول کارڈ پُر کر کے ملک میں داخل ہو سکیں گے، اس مدت کے دوران چینی شہری متعدد بار کمبوڈیا کا سفر بھی کر سکیں گے۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمبوڈیا کی وزارتِ خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کو چین سے مذاکرات کی اجازت دی گئی ہے تاکہ کمبوڈیائی شہریوں کے لیے چین کے ویزا کے حصول کے طریقہ کار کو بھی آسان بنایا جائے اور مستقبل میں باہمی ویزا فیس معافی کے معاہدے کا راستہ ہموار کیا جا سکے۔پیسیفک ایشیا ٹریول ایسوسی ایشن کمبوڈیا چیپٹر کے چیئرمین تھورن سینان نے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے چینی سیاحوں، تاجروں اور سرمایہ کاروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ فیصلہ کمبوڈیا کی سیاحت کے لیے مثبت نتائج لائے گا۔








