اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے چیئرمین شبرزیدی نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 ءکی شق 181اے اے کے تحت کمرشل یا انڈسٹریل گیس اور بجلی کے صارفین کے لیے ایکٹیو ٹیکس پیئر لسٹ(اے ٹی ایل) میں شامل ہونا ضروری ہے۔اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اِنکم ٹیکس قانون کے تحت 500 مربع گز سے زیادہ کا …
کمرشل یا انڈسٹریل گیس اور بجلی کے صارفین کے لیے ایکٹیو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل ہونا ضروری ہے، شبر زیدی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے چیئرمین شبرزیدی نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 ءکی شق 181اے اے کے تحت کمرشل یا انڈسٹریل گیس اور بجلی کے صارفین کے لیے ایکٹیو ٹیکس پیئر لسٹ(اے ٹی ایل) میں شامل ہونا ضروری ہے۔اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اِنکم ٹیکس قانون کے تحت 500 مربع گز سے زیادہ کا گھر یا 1000سی سی سے زیادہ کی گاڑی رکھنے والے پر ٹیکس گوشوارہ جمع کرانا لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018 ءکے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 2اگست 2019ء تک توسیع کردی گئی ہے۔ چیئرمین ایف بی آر نے شہریوں سے کہا کہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں تا کہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔








