کموڈور راجہ رب نواز کی ریئرایڈمرل کے عہدے پر ترقی

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) پاک بحریہ کے کموڈور راجہ رب نواز کی ریئرایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی، ریئرایڈمرل راجہ رب نواز نے 1991 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئرایڈمرل راجہ رب نواز پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ ریئرایڈمرل راجہ رب نواز پاک بحریہ میں …

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) پاک بحریہ کے کموڈور راجہ رب نواز کی ریئرایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی، ریئرایڈمرل راجہ رب نواز نے 1991 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئرایڈمرل راجہ رب نواز پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ ریئرایڈمرل راجہ رب نواز پاک بحریہ میں کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔ ریئرایڈمرل راجہ رب نواز برطانیہ میں پاکستان کے دفاعی اور نیول ایڈوائزر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔