کنول شوذب کا یکساں اور جامع قومی سی آر وی ایس قانون سازی کی ضرورت پر زور

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی)پارلیمانی سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات کنول شوذب نے یکساں اور جامع قومی سی آر وی ایس قانون سازی کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ بات انہوں نے سول رجسٹریشن اینڈ وائٹل اسٹیٹسٹکس (سی آر وی ایس) کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں نادرا، وزارت قانون و انصاف، وزارت داخلہ، آئی سی ٹی انتظامیہ، میڈیکل ڈائریکٹوریٹ …

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی)پارلیمانی سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات کنول شوذب نے یکساں اور جامع قومی سی آر وی ایس قانون سازی کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ بات انہوں نے سول رجسٹریشن اینڈ وائٹل اسٹیٹسٹکس (سی آر وی ایس) کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں نادرا، وزارت قانون و انصاف، وزارت داخلہ، آئی سی ٹی انتظامیہ، میڈیکل ڈائریکٹوریٹ آف سی ڈی اے سمیت یونیسف، یو این ایف پی اے اور یو این ایچ سی آر کے نمائندوں نے شرکت کی۔ پارلیمانی سیکریٹری نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سی آر وی ایس نظام انتظامیہ کے لئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے صوبائی سطح پر بھی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ چیف ہیلتھ/پروجیکٹ ڈائریکٹر سی آر وی ایس ڈاکٹر محمد آصف نے پاکستان میں سی آر وی ایس پر ترقی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایچ ایس 2017-18ءکے مطابق 5 سال سے کم عمر کے 10 بچوں میں سے 4 کو رجسٹر کیا جا چکا ہے اور 36 فیصد کے پاس برتھ سرٹیفیکیٹ موجود ہیں جس سے اس بات کا اشارہ ہوتا ہے کہ ابھی طویل سفر طے کرنا ہے۔

مزید خبریں