کنول شوزب کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے کامیاب اور تاریخی دورے پر پوری قوم کو مبارکباد

اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کنول شوزب نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے کامیاب اور تاریخی دورے پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔ پیر کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے تاریخی دورے سے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوستی اور اقتصادی ترقی کا ایک …

اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کنول شوزب نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے کامیاب اور تاریخی دورے پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔ پیر کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے تاریخی دورے سے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوستی اور اقتصادی ترقی کا ایک نیا باب کھل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراﺅن پرنس شہزادہ محمد بن سلمان نے خود کو سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر کہہ کر پاکستانی عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ پارلیمانی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ اس دورے کے دوران مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدے مستقبل میں پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی نئی بلندیوں پر لے آئیں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply