کنٹرول لائن پر لیپہ سیکٹر اور باگسر سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک لڑکی سیمت 5 شہری شدید زخمی،پاک فوج کی جوابی کارروائی،بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی۔ 10 نومبر (اے پی پی)کنٹرول لائن پر لیپہ سیکٹر اور باگسر سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک لڑکی سیمت 5 شہری شدید زخمی ہوگئے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے حسب معمول دانستہ طورپرشہری آّبادی کو نشانہ بنایا، زخمی ہونے والے شہریوں میں دودیہات بجلدار اورباٹلیاں کے ظہیر، ناصر،منیر اورشوکت …

راولپنڈی۔ 10 نومبر (اے پی پی)کنٹرول لائن پر لیپہ سیکٹر اور باگسر سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک لڑکی سیمت 5 شہری شدید زخمی ہوگئے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے حسب معمول دانستہ طورپرشہری آّبادی کو نشانہ بنایا، زخمی ہونے والے شہریوں میں دودیہات بجلدار اورباٹلیاں کے ظہیر، ناصر،منیر اورشوکت شامل ہیں۔ پاکستان آرمی نے جوابی کارروائی میں بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ اسی طرح بھمبر کے قریب باگسر سیکٹر میں بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک لڑکی زخمی ہو گئی۔ 20سالہ تانیہ بی بی گاو¿ںگجراکھ کے رہائشی امانت علی کی بیٹی ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔