کنگز اور قلندرزکے میچ میں مائیکل گف اور احسن رضا امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے

راولپنڈی۔ 11 مارچ (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو میں جمعرات کو کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ کے مائیکل گف اور پاکستان کے احسن رضا فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ پی سی بی کے مطابق لیگ کے 26 ویں میچ میں راشد ریاض تھرڈ امپائر، فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر، اور سری لنکا کے روشن ماہانامہ میچ ریفری …

راولپنڈی۔ 11 مارچ (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو میں جمعرات کو کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ کے مائیکل گف اور پاکستان کے احسن رضا فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ پی سی بی کے مطابق لیگ کے 26 ویں میچ میں راشد ریاض تھرڈ امپائر، فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر، اور سری لنکا کے روشن ماہانامہ میچ ریفری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ میچ شام 7 بجے نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں شروع ہوگا۔

مزید خبریں