کوآپریٹو چیلنج کپ ،ڈی پی ایس نے یو بی سپورٹس ،یونی سافٹ ویئر نے ان ٹچ کو ہرادیا

لاہور۔28دسمبر (اے پی پی):کوآپریٹو چیلنج کپ کے 7ویں ایڈیشن میں مزید دو میچز کا فیصلہ ہو گیا ۔ترجمان کے مطابق ماڈل ٹائون وائٹ کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچز میں ڈی پی ایس اور یونی سافٹ ویئر نے کامیابی حاصل کی ۔پہلے میچ میں ڈی پی ایس نے یو بی سپورٹس کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔ یو بی سپورٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6کھلاڑیوں کے نقصان …

لاہور۔28دسمبر (اے پی پی):کوآپریٹو چیلنج کپ کے 7ویں ایڈیشن میں مزید دو میچز کا فیصلہ ہو گیا ۔ترجمان کے مطابق ماڈل ٹائون وائٹ کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچز میں ڈی پی ایس اور یونی سافٹ ویئر نے کامیابی حاصل کی ۔پہلے میچ میں ڈی پی ایس نے یو بی سپورٹس کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔

یو بی سپورٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6کھلاڑیوں کے نقصان پر152 رنز بنائے ،ڈی پی ایس کی جانب سے احمد رضا اور ربانی انور نے دو ،دوجبکہ علی ارحم نے ایک وکٹ حاصل کی ۔جواب میں ڈی پی ایس نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 16ویںاوور میںحاصل کر لیا ،فاتح ٹیم کے امتیاز حسین کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

دوسرے میچ میں یونی سافٹ ویئر نے ان ٹچ کو 7رن سے شکست دی ۔یونی سافٹ ویئر نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر139 رنز بنائے ،ان ٹچ کی جانب سے سلمان ظفر اور سجاد حسین نے تین ،تین اور حماد نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔جواب میں ان ٹچ کی ٹیم132 رنز بنا سکی ،یونی سافٹ ویئر کے مسلم رضا اور رانا حماد عزیز نے دو ،دواورطلحہ ملک نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا جبکہ مسلم رضا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید خبریں