کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے کے 1650 میگاواٹ کے دو منصوبوں پر عملدرآمد اور بجلی کی خریداری کے معاہدے طے پا گئے

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے کے 1650 میگاواٹ کے دو منصوبوں پر عملدرآمد اور بجلی کی خریداری کے معاہدے طے پا گئے۔ بدھ کو وزارت پانی و بجلی میں ان معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ 330 میگاواٹ بجلی کے ایک منصوبہ پر میسرز تھر انرجی لمیٹڈ اور 1320 میگاواٹ کے دوسرے منصوبے پر میسرز چائنہ پاور حب جنریشن کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے …

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے کے 1650 میگاواٹ کے دو منصوبوں پر عملدرآمد اور بجلی کی خریداری کے معاہدے طے پا گئے۔ بدھ کو وزارت پانی و بجلی میں ان معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ 330 میگاواٹ بجلی کے ایک منصوبہ پر میسرز تھر انرجی لمیٹڈ اور 1320 میگاواٹ کے دوسرے منصوبے پر میسرز چائنہ پاور حب جنریشن کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے حکام اور وزارت پانی و بجلی کے حکام نے دستخط کئے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف، سیکرٹری پانی و بجلی محمد یونس ڈھاگہ اور پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بورڈ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

Leave a Reply