کوئلے کے پاور پلانٹس میں ماحول دوست ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال کا سینیٹ میں جواب

اسلام آباد ۔ 02 نومبر (اے پی پی) ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ کوئلے کے پلانٹس میں ایسی ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے جو ماحول دوست ہے۔ جمعرات کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر طلحہ محمود کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ساہیوال کول پلانٹ محفوظ پلانٹ ہے۔ جامشورو میں بھی پلانٹ میں یہ کریٹیکل ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ یہ ماحول دوست ٹیکنالوجی ہے۔ نیپرا پبلک ہیئرنگ کے بعد ٹیرف مقرر کرتا ہے۔