گوجرانوالہ۔28 جون (اے پی پی ) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ ،پارا چنار اور بہاولپور کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں، قیمتی جانوں کے ضیاع کی وجہ سے قوم عید بوجھل دل کے ساتھ منارہی ہے، دہشت گردی کی حالیہ لہر اس بات کی یاد داشت ہے کہ مذہبی انتہا پسندی کے خلاف جاری ہماری جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار …
کوئٹہ ،پارا چنار اور بہاولپور کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں، وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان

مزید خبریں
گوجرانوالہ۔28 جون (اے پی پی ) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ ،پارا چنار اور بہاولپور کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں، قیمتی جانوں کے ضیاع کی وجہ سے قوم عید بوجھل دل کے ساتھ منارہی ہے، دہشت گردی کی حالیہ لہر اس بات کی یاد داشت ہے کہ مذہبی انتہا پسندی کے خلاف جاری ہماری جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں مرکزی جامع مسجد سیٹلائٹ ٹاﺅن میں نماز عید ادا کر نے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم نے 2013ءسے لے کر 2017ءتک بہتری کی جانب سفر کیا ہے، آج کا پاکستان 4سال پہلے کے مقابلے میں زیادہ پرامن اور روشن ہے قوم نے اتحاد اور استقامت کے ساتھ دہشت گردی کی جنگ میںجو قربانیاں دی ہیں وہ رائیگاں نہیں جائیں گی اور اگلے چند سال میں ان شاءاللہ ہم ایک زیادہ خوشحال اور پر امن ملک میں سانس لے رہے ہوں گے۔ وفاقی وزیر نماز عید کی ادائیگی کے بعد عوام میں گھل مل گئے اور ان سے گلے ملے ، وہ عید کے موقع پر فرائض انجام دینے والے پولیس افسران اور جوانوں سے بھی گلے ملے اور انکو خراج تحسین پیش کیا۔








