لاہور۔4 مارچ(اے پی پی )کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے مابین آج اتوار کو ہونے والے فائنل میچ کے لئے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ،پولیس اور رینجرز کے حکام نے ہفتہ کے روز بھی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ ہیلی کاپٹر سے بھی سیکیورٹی کاجائزہ لیا جاتا رہا،ہیلی کاپٹر کو پنجاب سٹیڈیم میں اتارا گیا جبکہ قذافی سٹیڈیم میں کمانڈوز نے پیرا …
کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے مابین فائنل میچ کے لئے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

مزید خبریں
لاہور۔4 مارچ(اے پی پی )کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے مابین آج اتوار کو ہونے والے فائنل میچ کے لئے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ،پولیس اور رینجرز کے حکام نے ہفتہ کے روز بھی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ ہیلی کاپٹر سے بھی سیکیورٹی کاجائزہ لیا جاتا رہا،ہیلی کاپٹر کو پنجاب سٹیڈیم میں اتارا گیا جبکہ قذافی سٹیڈیم میں کمانڈوز نے پیرا ٹروپنگ کی پریکٹس کی ،قذافی سٹیڈیم میں فائنل کی تیاریوں کو مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ فائنل کی تقریب کے لئے سٹیج کی تیاری بھی مکمل ہوگئی ہے ،اختتامی تقریب میں ملک کے معروف گلوکار بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ،تماشائیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹکٹ کے ہمراہ نادرہ کا اصل شناختی کار ڈ لائیں،انہیں میچ شروع ہونے سے گھنٹوں پہلے سٹیڈیم میں پہنچنا ہوگا ۔








