اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نے اپوزیشن کی تحریک کو ریاست مخالف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں جمہوریت کے نام پر ملک دشمن ریلیاں نکالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، کوئی بھی جمہوری روایت اس بات کی قطعاً اجازت نہیں دیتی کہ اداروں کی عزت کو سر عام پامال کیا جائے، پیر کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے …
کوئی بھی جمہوری روایت اداروں کی عزت پامال کرنے کی قطعاًاجازت نہیں دیتی ، اعجاز احمد شاہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نے اپوزیشن کی تحریک کو ریاست مخالف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں جمہوریت کے نام پر ملک دشمن ریلیاں نکالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، کوئی بھی جمہوری روایت اس بات کی قطعاً اجازت نہیں دیتی کہ اداروں کی عزت کو سر عام پامال کیا جائے، پیر کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ نواز شریف ایک مجرم ہیں اور عدالتی احکامات کو نا مانتے ہوئے بیرون ملک میں پناہ لے کرریاست مخالف پروپیگنڈہ کی ترویج کر رہے ہیں تاکہ وہ خود کو احتساب سے بچا سکیں۔ وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا کہنا تھا کہ ریاست اس قدر کمزور نہیں ہے کہ سر عام قومی اداروں کے خلاف نفرت انگیز کلمات استعمال کرنے والوں کے آگے گھٹنے ٹیک دےـ وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ نواز شریف جو کہ خود ایک مجرم ہیں اور بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے فرار ہیں اب بیرون ملک بیٹھ کر ریاست مخالف پروپیگنڈہ کو فروغ دے رہے ہیںـ اب جب کہ نواز شریف جانتے ہیں کہ اس کو یا تو لوٹا ہوا مال واپس کرنا پڑے گا یا پھر عدالت کو جوابدہ ہونا پڑے گا تو اس نے ریاستی اداروں کے خلاف توہین آمیز ایجنڈا شروع کر دیا ہے۔وزیر داخلہ نے استفسار کیا کہ وزیر اعظم عمران خان نے دو سال قبل اپنی ابتدائی تقاریر میں اس بات کا اعلان کیا تھا کہ اگر کسی بھی سیاسی جماعت کو ایسا لگتا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے تو وہ اسی وقت اس پر اعتراض اٹھا سکتے ہیںـ اب دو سال بعد الیکشن کی شفافیت پر سوال کیوں اٹھایا جا رہا ہے؟۔وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کے مطابق ان ریلیوں سے پاکستان کی بہتری اور جمہوری روایات کا کوئی تعلق نہیں ہے، یہ ریاست مخالف ایجنڈا صرف ملک میں انتشار پھیلانے کے لئے کیا جارہا ہےـ جس سے بیرونی اور ملک دشمن عناصر کو ملک کو نقصان پہنچانے کا موقع مل جائے گاـ اس تناظر میں وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور اسکے اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہمارا فرض ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔








