اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو ملکی سیاست سے نہیں نکال سکتا۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف آج بھی ملک کے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں جو عوام کے دلوں میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا …
کوئی بھی سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو ملکی سیاست سے نہیں نکال سکتا،مشاہداللہ خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو ملکی سیاست سے نہیں نکال سکتا۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف آج بھی ملک کے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں جو عوام کے دلوں میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی متحرک قیادت کے تحت ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے راوالپنڈی میں ایک بڑا اور مثالی جلسہ کیا ہے کیونکہ لوگوں کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ دلی محبت اور لگاﺅ ہے۔








