کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوئی، غلام سرور خان

راولپنڈی۔ 3 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرورخان نے میر حاصل بزنجو کی ریاستی اداروں کے خلاف بیان کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں جہانگیر ترین کا کوئی کردارنہیں تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی پبلک سیکرٹیریٹ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے فیڈریشن پر ضرب لگانے کی …

راولپنڈی۔ 3 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرورخان نے میر حاصل بزنجو کی ریاستی اداروں کے خلاف بیان کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں جہانگیر ترین کا کوئی کردارنہیں تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی پبلک سیکرٹیریٹ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے فیڈریشن پر ضرب لگانے کی ناکام کوشش کی گئی، اپوزیشن کی پہلے بھی ساری تحریکیں ناکام ہوئیں، سینیٹرز نے خفیہ بیلٹ پر اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کیا، وفاقی وزیر ہوا بازی نے کہا کہ کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوئی، 14 سینیٹرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ضمیر کے مطابق فیصلہ کیا، لوگوں کی پگڑیاں اتاری جا رہی ہیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ کا کردار غیر جانبدار تھا۔ انہوں نے کہا کہ میر حاصل بزنجو کے بیان پر بہت دکھ ہوا۔