کورونا سے بچاو¿ کے لیے تمام مسلمان حکمران خانہ کعبہ اور روضہ رسولﷺ پر حاضری دیں، چودھری شجاعت حسین

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کورونا سے بچاو¿ کے لیے تمام مسلمان حکمران خانہ کعبہ اور روضہ رسولﷺ پر حاضری دیں، وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ روضہ رسولﷺ پر حاضری دیں۔ منگل کو اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان امت مسلمہ کے تمام لیڈروں کو خانہ …

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کورونا سے بچاو¿ کے لیے تمام مسلمان حکمران خانہ کعبہ اور روضہ رسولﷺ پر حاضری دیں، وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ روضہ رسولﷺ پر حاضری دیں۔ منگل کو اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان امت مسلمہ کے تمام لیڈروں کو خانہ کعبہ اور روضہ رسولﷺ لیکر جائیں، سب حکمران گڑگڑا کر معافی مانگیں تو امید ہے سب کی دعا قبول ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اللہ تعالیٰ اور نبی پاکﷺ کی محبت قریب نہیں ہوگی اس وقت تک کوئی کام نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایٹم بم اور میزائلوں سے دنیا فتح کرنے والوں کو معلوم نہیں کہ منصوبہ ساز کوئی اور ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے بڑے بڑے منصوبہ سازوں کی پلاننگ اللہ تعالیٰ کی پلاننگ کے سامنے کچھ نہیں، کورونا کی آفت ثابت کرتی ہے کہ اللہ تعالی ناراض ہے جسے آنسوو¿ں میں تر معافی سے منانا ہوگا۔

مزید خبریں