کورونا وائرس، این ڈی ایم اے کا چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریز کو تھری اور فور سٹار ہوٹلوں کو قرنطینہ مراکز میں تبدیل کرنے کا مراسلہ

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے باعث چاروں صوبوں اور آزاد جموں و کشمیر کے تمام چیف سیکرٹریز کو تھری اور فور سٹار ہوٹلوں کو قرنطینہ مراکز میں تبدیل کرنے کےلئے خط لکھ دیئے۔ این ڈی ایم اے حکام نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ چیئرمین این ڈی ایم اے کی …

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے باعث چاروں صوبوں اور آزاد جموں و کشمیر کے تمام چیف سیکرٹریز کو تھری اور فور سٹار ہوٹلوں کو قرنطینہ مراکز میں تبدیل کرنے کےلئے خط لکھ دیئے۔ این ڈی ایم اے حکام نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ چیئرمین این ڈی ایم اے کی طرف سے 16 مارچ کو صوبائی حکام کو خط لکھے گئے اور انہیںکورونا وائرس کی روک تھام کے حوالہ سے فوری اقدامات کا کہا گیا۔ اس کے علاوہ چاروں صوبوں اور آزاد جموں و کشمیر کے تمام چیف سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی کہ تھری اور فور سٹار ہوٹلوں کو فوری طورپر قرنطینہ مراکز میں تبدیل کیا جائے اور قرنطینہ مراکز کی تفصیلات فوری طورپر این ڈی ایم اے کے فیکس نمبر 051-9204197 پر بھیجی جائیں۔