اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ اللہ کا حکم ہے کہ”اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو“ اس لئے پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ کورونا وائرس سے بچنے کےلئے ہر طرح کی حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں اور بلا اشد ضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔ منگل کو اپنے ایک وڈیو بیان میں انہوں نے …
کورونا وائرس سے بچنے کےلئے ہر طرح کی حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں ، ڈاکٹر نور الحق قادری کی وڈیو پیغام میں قوم سے اپیل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ اللہ کا حکم ہے کہ”اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو“ اس لئے پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ کورونا وائرس سے بچنے کےلئے ہر طرح کی حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں اور بلا اشد ضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔ منگل کو اپنے ایک وڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ انتہائی تاکید کے ساتھ اپنے ہم وطنوں سے گزارش ہے کہ قرآن حکیم میں اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ”اپنے آپ کو خود ہلاکت میں نہ ڈالو“ ہمیں اللہ کے حکم کی تعمیل کرنی چاہئے، ضروری کام نہ ہو تو اپنے گھروں تک محدود ہیں اور باہر نکلنے سے گریز کریں۔ حضور نبی پاک کے فرمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نبی پاک کا فرمان ہے کہ ”جو بندہ طاعون کی بیماری میں اپنے گھر پر رہے اور اللہ تعالیٰ سے اس کا اجر طلب کرے اور یہ یقین رکھے کہ اللہ کے حکم کے بغیر مجھے کوئی تکلیف نہیں پہنچ سکتی اگر وہ زندہ رہے تو وہ شہید کا درجہ پائے گا اور اگر اسے موت بھی آ جائے تو وہ شہید ہو گا“۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرم کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے احتیاط برتی جائے، ہاتھ ملانے اور معانقہ کرنے سے اس وبا کے خاتمہ تک گریز کیا جائے۔








