کورونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کا دوسرا اجلاس،کورونا وائرس کے باعث ملکی معیشت اور تجارت پر پڑنے والے اثرات اور معیشت کی بحالی کے پلان پر بریفننگ، مشیر خزانہ حفیظ شیخ

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) کورونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کا دوسرا اجلاس جمعرات کو اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اعظم سواتی اور شیخ رشید احمد سمیت راجہ پرویز اشرف، مشاہد اللہ وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان اور سنیٹر غفور حیدری نے شرکت کی جبکہ شیری رحمان، خواجہ آصف اور مشیرخزانہ حفیظ …

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) کورونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کا دوسرا اجلاس جمعرات کو اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اعظم سواتی اور شیخ رشید احمد سمیت راجہ پرویز اشرف، مشاہد اللہ وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان اور سنیٹر غفور حیدری نے شرکت کی جبکہ شیری رحمان، خواجہ آصف اور مشیرخزانہ حفیظ شیخ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ اور مشیر برائے تجارت رزاق دائود نے کورونا وائرس کے باعث ملکی معیشت اور تجارت پر پڑنے والے اثرات اور معیشت کی بحالی کے پلان پر بریفننگ دی ۔مشیرتجارت رزاق دائود پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ برآمد کنندگان کو 100ارب کا ریلیف دیا گیا ہے۔ایس ایم ای اور زرعی شعبے کیلئے بھی 100ارب کا ریلیف دیا جارہا ہے۔ایمرجنسی رسپانس کیلئے بھی فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا سے پہلے معیشت بہتر اور ذخائر میں اضافہ ہورہا تھا۔فروری میں مہنگائی میں کمی،جبکہ برآمدات میں3 فیصد اضافہ ہوا ہے،درآمدات 18فیصد کم ہوگئیں،روپیہ مستحکم اوربجٹ خسارہ 2 اعشاریہ 3 فیصد کم ہوا ہے ۔کورونا کے بعد پاکستانی معیشت پر بھی اثرات پڑے ہیں،عالمی سطح پر مینو فکچرنگ اور ائر ٹرانسپورٹ بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔وسط فروری سے اب تک پاکستان سٹاک مارکیٹ میں21 فیصد کمی ہوچکی ہے۔سرمایہ کاری کا حجم 1عشاریہ 4ارب روپے کم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں 3 فیصد کمی واقع ہوگئی ہے۔2021میں جی ڈی پی کی شرح نمو کم رہے گی۔کورونا کی وجہ سے برآمدات اور ترسیلات زرمیں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔حکومت نے موجودہ حالات میں 1240ارب روپے کا ریلیف پیکیج دیا۔تعمیراتی صنعت کیلئے بھی پیکج کا اعلان کیا جاچکا ہے،حفیظ شیخ نے کہا کہ این ڈی ایم اے کو ڈیڑھ ارب روپے دے چکے ہیں،100ارب روپے کا انرجی فنڈبنایا گیا ہے ،صحت اور کھانے پینے کی اشیا پر ٹیکس میں ریلیف دیا گیا ہے،ڈیلی ویجزورکرزکو 200 ارب روپے دیئے جارہے ہیں،پٹرول پر70ارب روپے کا ریلیف دیا گیا ہے۔ بجلی اور گیس کے بلوں کی مکمل وصولی موخر کردی گئی ہے،یوٹیلیٹی سٹورز کو 25ارب روپے جاری کر چکے ہیں۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ سپلائی لائن کو بحال رکھنا ہماری ترجیح ہے۔عالمی اداروں نے انڈسٹری کو کھولنے سے متعلق رپورٹ دی ہے، ضروری اشیاء کے لیے سپلائی لائن کھول دی جائے گی، گندم کی کٹائی سے متعلقہ ہر طرح کی انڈسٹری اور کم رسک والے انڈسٹری کھول رہے ہیں۔ کمیٹی بھی اپنی تجویز دے کہ ہمیں جن سے رسک کم ہو، کورونا سے بڑا کرائسس، اکنامک کرائسس ہے۔ کورونا کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے سربراہ سنیٹر اعظم خان سواتی کمیٹی کی ٹی او آرز اور دیگر متب کردہ سفارشات ہر مبنی رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کیں۔