اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ کرونا وائرس کا بہترین علاج سماجی میل ملاپ سے دوری میں ہے تمام انٹرنیشنل فلائٹس معطل کردی گئی ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ اندرون ملک پروازیں بھی معطل کر دیں گے۔ پیر کو کرونا وائرس کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس کا بہترین علاج آئسولیشن …
کورونا وائرس کا بہترین علاج سماجی میل ملاپ سے دوری میں ہے، ،وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ کرونا وائرس کا بہترین علاج سماجی میل ملاپ سے دوری میں ہے تمام انٹرنیشنل فلائٹس معطل کردی گئی ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ اندرون ملک پروازیں بھی معطل کر دیں گے۔ پیر کو کرونا وائرس کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس کا بہترین علاج آئسولیشن ہے، اورگھروں تک محدود رہنے سے اس وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وباءکے تناظر میں تمام بین الاقوامی پروازیں فلائٹس معطل کردی گئی ہیں ، وقت کے ساتھ ساتھ اندرون ملک فلائٹس بھی معطل کر دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں بڑھتے خدشات کے پیش نظر کراچی اور سکھر ایئرپورٹ بند کر دیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈسٹرک آپریشن ملک کے اندر جاری ہیں،جن کا روزمرہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جا رہا ہے ، ہماری کوشش ہے کہ لوگ کم سے کم گھروں سے باہر نکلیں۔ کم سے کم روابط سے ہی کرونا کو شکست دی جاسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو عوام نے یہ مینڈیٹ دیا ہے کہ وہ عوام کے حق میں فیصلے کر سکیں، اپوزیشن جماعتیں تنقید برائے تنقید پر عمل پیرا ہیں ، قومی ایشوز پر سیاست کرنے والے قوم سے مخلص نہیں۔








