کورونا وائرس کو شکست دینے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ حکومت سے مکمل تعاون کیا جائے ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ وتخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے شہریوں سے مطالبہ کیا کہ کورونا وائرس کو شکست دینے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ حکومت سے مکمل تعاون کیا جائے ، ریڈیو کے خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ ایک نئی قسم کی جنگ ہے …

اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ وتخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے شہریوں سے مطالبہ کیا کہ کورونا وائرس کو شکست دینے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ حکومت سے مکمل تعاون کیا جائے ، ریڈیو کے خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ ایک نئی قسم کی جنگ ہے جس کی کامیابی کے لئے اجتماعی کوششوںکی ضرورت ہے ۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس کے باعث معاشی اثرات کو روکنے کے لئے ایک اقتصادی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت مستحق افراد کو احسان پروگرام کے تحت بلا سود قرضوں کی فراہمی جاری رکھے گی۔معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت روزانہ اجرت کمانے والوں کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے اور ان کے معاشرتی تحفظ کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام لنگر خانے اور پناہ گاہیں کھلی رہیں گی اور ان جگہوں پرکورونا وائرس کے خاتمہ کے لئے احتیاطی تدابیر کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے مریضوں کو معیاری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔