اسلام آباد ۔ 02اپریل (اے پی پی) کورونا وائرس کی تشخیص اور روک تھام کیلئے 14 ٹن سامان کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی، اس سلسلے میں پی آئی اے کا پہلا 777 جہاز جمعرات کی صبح چین سے 14ٹن سامان لیکراسلام آباد پہنچا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق سامان میں 100 تھرمل سکینر اور دوسرا ذاتی حفاظتی سامان منگوایا گیا ہے۔ ذاتی حفاظتی سامان …
کورونا وائرس کی تشخیص اور روک تھام کیلئے 14 ٹن سامان کی ایک اور کھیپ چین سے پاکستان پہنچ گئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 02اپریل (اے پی پی) کورونا وائرس کی تشخیص اور روک تھام کیلئے 14 ٹن سامان کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی، اس سلسلے میں پی آئی اے کا پہلا 777 جہاز جمعرات کی صبح چین سے 14ٹن سامان لیکراسلام آباد پہنچا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق سامان میں 100 تھرمل سکینر اور دوسرا ذاتی حفاظتی سامان منگوایا گیا ہے۔ ذاتی حفاظتی سامان میں تقریبا9 لاکھ ماسک، 60ہزار حفاظتی عینکیں اور33 سوسے زائد حفاظتی سوٹ ہیں۔اس کے علاوہ آنے والے سامان میں اڑھائی لاکھ دستانے اور تھرما میٹر اور دوسرے حرارت پیما آلہ جات بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا تھا کہ کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے فرنٹ لائن پر مامور ڈاکٹرز، نرسوں اور دیگر پیرامیڈیکل اسٹاف کو ذاتی حفاظتی سامان فراہم کر دیا گیا ہے،لیبارٹریز کی تعداد اور ٹیسٹ کرنے کی استعداد میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں، اگلے چند روز میں مزید وینٹی لیٹرز، واک تھرو گیٹس، حفاظتی کٹس اور جراثیم کش اسپرے سمیت ضروری سامان پاکستان پہنچ جائے گا۔








