کورونا وائرس کی وبائ، کھلاڑی اپنی تربیت کو ترک کرکے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، شاہ محمد شان

اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) قومی کراٹے ٹیم کے کوچ شاہ محمد شان نے کہا ہے کہ کھلاڑی کورونا وائرس کی وباء کے باعث کھیل کے میدان میں اپنی تربیت کو ترک کرکے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ ان خیالات کا گذشتہ روز انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی بلاشبہ قوم کا عظیم سرمایہ ہیں اپنی ٹریننگ کو مکمل طور ترک …

اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) قومی کراٹے ٹیم کے کوچ شاہ محمد شان نے کہا ہے کہ کھلاڑی کورونا وائرس کی وباء کے باعث کھیل کے میدان میں اپنی تربیت کو ترک کرکے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ ان خیالات کا گذشتہ روز انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی بلاشبہ قوم کا عظیم سرمایہ ہیں اپنی ٹریننگ کو مکمل طور ترک نہ کریں بلکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اپنے گھروں اور چھتوں پر ورزش و اپنی فٹنس سیشنز کو باقاعدگی سے جاری رکھیں۔ شاہ محمد شان نے عوام الناس سے التماس کی ہے کہ غیر سنجیدہ لوگوں کی باتوں پر کان نہ دھریں اور سنت رسول کی اطاعت کرتے ہوئے اپنی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں کورونا وائرس کی وباء سینہ ڈرنے اور نہ ہی ہیرو بننے کی ضرورت ہے، انتہائی ضروری کام پیش آنے کی غرض سے پوری احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے گھروں سے نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے بہت جلد ہمارے کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہوںگے لہٰذا کھلاڑی قوت مدافعت بڑھانے والی مشقیں گھروں میں جاری رکھیں تاکہ انکی فٹنس اور صحت برقرار رہے۔ شاہ محمد شان جن کی کوچنگ میں ہمارے کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل سطح پر بہت سے میڈلز حاصل کررکھے ہیں نے کہا کہ آج ہمیں جن حالات کا سامنا ہے اس سے بچنے کے لئے ہمیں کورونا وائرس کی وباء کے باعث کام بھی جنگی بنیادوں پر کرنا ہو گا اس بیماری کو مذاق نہ سمجھیں اور نہ ہی اس کو غیر سنجیدہ لیں۔ انہوں نے آخر میں کھلاڑیوں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور بے جا اپنے اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ اس میں ہمارا فائدہ ہے۔

مزید خبریں